حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو
حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔فائل فوٹو

 اسرائیلی فوج کا غزہ میں حملہ،5 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کرکے 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لا کرخالق حقیقی سے جا ملے ۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پرفلسطینیوں کو ہیلی کاپٹراورٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔