پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی گولہ باری سے 2 بزرگ شہید

بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج  نے ایل او سی کےتتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہیدہوئے،شہید ہونیوالے دونوں بزرگ شہری گاؤ ں نگرائی کے رہائشی تھے جن میں 75 سالہ لال محمداور 61 سالہ حسن دین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نےایل اوسی پرمارٹر،اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل فائرکیے اورشہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں2 بھارتی فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہو گئے۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید اورمتعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوجی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ پچھلے کئی روز سے جاری ہے جس کاپا ک فوج کی جانب سے موثر جواب دیا جارہا ہے ۔