کنٹرول لائن پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب۔6بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک آرمی نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

               
August 20, 2019 · |, اہم خبریں, قومی
پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین افراد جا ں بحق ہو گئے جس کے جواب میں پاک فوج کے بھر پورجواب سے ایک افسر سمیت 6بھارتی فوجی  ہلاک ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک آرمی نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوج کے دو بنکرز بھی تباہ ہوئے۔