چین نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں،جنرل باجوہ چینی حکومت اورفوج کے دیرینہ دوست ہیں، آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاک چین تعلقات میں انتہائی مثبت کرداراداکیا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے یقین ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج خطے میں امن کیلیے کردارجاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29نومبر2019کو ختم ہو رہی تھی، وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے پیش نظران کی مدت ملازمت میں مزید 3 سال کی توسیع کردی ہے۔