مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورت حال پرتشویش ہے ۔آیت اللہ خامنہ ای
بھارت مسلمانوں کو دبانے کی کوششوں کو ترک کرے۔ روحانی پیشوا ایران
مبینہ دھمکی آمیز ٹوئٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال کے قواعد و ضوابط مجروح ہوئے، ٹوئٹر
ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے بھارت کومتنبہ کیا ہے کہ خطے میں مسلمانوں کو دبانے کی کوششوں کو ترک کرے اور مسلمانوں سے متعلق شفاف پالیسی وضع کرے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اوردیگرکابینہ ارکان کے ساتھ اہم ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیرمیں مظلوم اور نہتے عوام کیخلاف جارحانہ پالیسی بدلنے کا مطالبہ کیا۔