بھارتی اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بھارتی اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل آپریٹرز کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔فائل فوٹو

چینلزپربھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پیمرا

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ چینلزپربھارتی مواد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئر مین سلیم بیگ نے گوجراںوالہ کے علاقائی دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامہ کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا کا کہنا تھا کہ کیبلزپربھارتی چینل کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اوریہ تنبیہ بھی کی جاتی ہے کہ اگرکوئی بھارتی مواد نشرکرتے اور چینل دکھاتے پایا گیا تواس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیئر مین پیمرا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی چینل دکھانے اور بھارتی اشتہارات نشر کرنے والے چینلز اور کیبل آپریٹرز کا نہ صرف لائسنس منسوخ کیا جائے گابلکہ ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔