امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ امریکا اورافغان طالبان کے امن مذاکرات کامیاب اختتام کے قریب ہیں۔زلمے خلیل زاد نے قطر روانگی سے قبل کہا کہ امریکا دوحا میں بقیہ تمام معاملات کے تصفیے کیلیے تیار ہے۔
زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان امن عمل اور بین الافغان مذاکرات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن عمل کی کامیابی سے افغان عوام داعش کو شکست دینے کی مزید مضبوط پوزیشن میں آجائیں گے۔
Productive week in Washington. Briefed management on where we are and next steps. Back on the road again. First stop Doha where we will try and close on remaining issues. We’re ready. Let’s see if the Taliban are as well. https://t.co/mjc8zrjqR7
— U.S. Special Representative Thomas West (@US4AfghanPeace) August 20, 2019
ذرائع کے مطابق صدرٹرمپ نومبر2020 میں امریکی انتخابات سے پہلے افغانستان سے 13 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔