اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے موجودہ حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران قرضوں اور واجبات میں 10 ہزارارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضے 40 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے لیے جانے والے قرضوں میں سے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگی پر 3126 ارب روپے خرچ ہوئے، لیگی دور کے قرضوں کی ادائیگی پر905 ارب روپے اضافی ادا کرنا پڑے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 106 ارب ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔