انورمنصورنے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔فائل فوٹو
انورمنصورنے سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔فائل فوٹو

جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ سے سزا ملےگی۔اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کارروائی ہوگی،ان کو ایک نوٹس دیدیا جائے گا اور جس کے تحت ان کیخلاف کارروائی ہوگی تو ان کو سزا بھی دیدی جائیگی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان انورمنصور خان نے کہاہے کہ جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں کارروائی ہوگی۔ان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کارروائی کرے گی،ان کو ایک نوٹس دیدیا جائے گا جس کے بعد ان کیخلاف کارروائی ہوگی تو ان کو سزا بھی دیدی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے جج ارشدملک کیخلاف بڑے سخت جملے استعمال کہے ہیں، چیف جسٹس نے کہاہے کہ یہ کیس اپیل کے اندرہے اس لیے ہائیکورٹ اس کودیکھے گی اوراگر کیس کا فیصلہ شواہد سے مطابقت رکھتاہے تو ٹھیک بصورت دیگر عدالت اپیل کو منظور بھی کرسکتی ہے اور مقدمے کوبھی دوبارہ ٹرائل کیلیے بھیج سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ویڈیواوراپیل کامعاملہ الگ الگ ایشوز ہیں اوریہ الگ الگ ہی چلیں گے۔