یہ ادارہ امریکی تھنک ٹینک ہے اور جعلی نام کے ساتھ کام کررہا تھا۔فائل فوٹو
یہ ادارہ امریکی تھنک ٹینک ہے اور جعلی نام کے ساتھ کام کررہا تھا۔فائل فوٹو

ایران نے امریکی تھنک ٹینک پر پابندی عائد کردی

ایران نے اقتصادی دہشت گردی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک امریکی تھنک ٹینک پر پابندی عائد کردی ہے ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکہ میں قائم تھنک ٹینک فائونڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیزاور اس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے پابندی عائد کردی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ ادارہ امریکی تھنک ٹینک ہے اور جعلی نام کے ساتھ کام کررہا تھا جس کا مقصد دھوکا دہی کے ذریعے ایرانی عوام، معیشت اور سیکیورٹی معاملات کو نقصان پہنچانا تھا۔

ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ ادارہ اور اس کا سربراہ ایران کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کے پسِ پردہ ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اوراس کے سربراہ پرپرپابندیاں عائد کردی گئی ہے ۔

ایران کی جانب سے یہ کہاگیاہے کہ یہ ادارہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے اثرات کو وسیع تربنانے میں مصروف رہا ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں قائم یہ تھنک ٹینک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ غیرجانب دار ہے اوراس کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق تحقیقات کرنا ہے۔