بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر سے ملاقات کے دوران روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے تیسرے ثالث کی ضرورت نہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فرانس میں جی-7 کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور تجارتی معاملات پر بھی بات چیت کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ شب پاکستان سے بھی مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی تھی۔ دونوں ممالک کو مل کر مسئلہ کشمیر حل کرنا ہوگا اور مجھے امید ہے ایسا ممکن بھی ہے تاہم دونوں ممالک کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے دستیاب ہوں گا۔
Prime Minister Narendra Modi during bilateral meeting with US President Donald Trump at #G7Summit: India and Pakistan were together before 1947 and I'm confident that we can discuss our problems & solve them, together. https://t.co/QVQQXn1gp6
— ANI (@ANI) August 26, 2019
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر ثالثی کے کردار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرے ثالث کی ضرورت ہی نہیں۔ دونوں ممالک تمام دو طرفہ معاملات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔