احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔
راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے تاہم عدالت نے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کا کیس حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔