بریندر سنگھ دھنووا کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں۔فائل فوٹو
بریندر سنگھ دھنووا کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں۔فائل فوٹو

موجودہ بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے مار گرایا تھا

پاکستانیوں کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے والے ابھی نندن کے ساتھ بڑھکیں مارنے والے بھارتی ائیرچیف کا طیارہ بھی پاکستان نے ہی گرایا تھا جس پرانہیں پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانا پڑی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بریندر سنگھ دھنووا جن کی ریٹائرمنٹ میں چند دن باقی رہ گئے ہیں،انہوں نے گزشتہ پیرکو مگ 21 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنی آخری پیشہ ورانہ پرواز مکمل کی۔

پنجاب میں پٹھان کوٹ کے فضائی اڈے سے اڑان میں ان کے ساتھ ونگ کمانڈرابھی نندن وردامن بھی ساتھ تھے جن کا اپنا مگ۔21 طیارہ گزشتہ فروری میں پلوامہ واقعہ کے بعد آزاد کشمیر میں داخل ہونے پرمارگرایا گیا تھا، وہ پاکستان میں جنگی قیدی بنے۔

بھارتی ائیرچیف مارشل دھنووا نے اعتراف کیا کہ ان میں اورابھی نندن میں دو قدریں مشترک ہیں،انہوں نے کارگل اورابھی نندن نے بالاکوٹ پرفضائی حملوں کی کوشش کی اوردونوں کومار گرائے جانے پراپنے طیارے دوران پرواز چھوڑنے پڑے اور پیرا شوٹ کے ذریعہ جانیں بچانی پڑیں۔

ابھی نندن کو اب بھارتی فضائیہ میں مگ۔21 کا انسٹرکٹر بنا دیا گیا ہے۔