طیاروں کو گرائونڈ کردیا گیا،تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا دی گئی۔فائل فوٹو
طیاروں کو گرائونڈ کردیا گیا،تحقیقات کیلیے کمیٹی بنا دی گئی۔فائل فوٹو

ماسکو ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

روس کے شہر ماسکو ایئرپورٹ کے رن وے پر دو مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے سبب مسافر خوفزدہ ہوگئے تاہم طیاروں کو نقصان پہنچا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں 2 مسافر طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایرو فولٹ ایئربس اے 330-343 میں 229 مسافر سوار تھے۔

رپورٹ کے مسافرایئربس مسافروں کو لے کر بیجنگ روانہ ہورہی تھی کہ قریب کھڑے بوئنگ 777 طیارے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں طیاروں کو نقصان پہنچا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا، طیاروں کو گرائونڈ کردیا گیا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ٹیکنیشن کی جانب سے طیارے کی مرمت کے کام کا آغازکردیا گیا ہے۔