سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
عدالتی حکم پر جمع کروائی جانے والی اے ایس پی عدیل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کوایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دی گئی جبکہ پی پی ہی کے شریک چیئرمین کو ڈاکٹرکی ہدایت پرفزیو تھراپی چیئرکی سہولت بھی حاصل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر کو ادویہ کی حفاظت کے لیے دو آئس باکس بھی فراہم کیے گئے ہیں، 3 ستمبر2019 سے پمزہسپتال کے فزیوتھراپی ٹیکنیشن روزانہ آ رہے ہیں، میڈیکل سٹاف وقفے وقفے سے سابق صدر لا شوگر لیول مانیٹر کرتا ہے، پمز ہسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں، اس ضمن میں ہدایات نہیں تھیں۔