افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارت خانے کے قریب بارود سے بھری گاڑی افغان انٹیلی جنس سروس ’نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی‘ (این ڈی ایس) کی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔
Suicide attack at the gate of Shashdarak, Kabul pic.twitter.com/onL9QVP81u
— Wais Barakzai (@WaisBarakzai) September 5, 2019
سوشل میڈیا پرزیرگردش اطلاعات کے مطابق اس حملے میں افغان سیاست دان سلیمان لئیق بھی ہلاک ہوگئے۔
طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیرملکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12غیرملکی اور این ڈی ایس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔