ٹرمپ کا امن سے فرار۔طالبان سے مذاکرات معطل
میں فوری طورپرطالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ امریکی صدر
امریکیوں کے مفادمیں معاشی پالیسیاں بنائیں۔فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
Unbeknownst to almost everyone, the major Taliban leaders and, separately, the President of Afghanistan, were going to secretly meet with me at Camp David on Sunday. They were coming to the United States tonight. Unfortunately, in order to build false leverage, they admitted to..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) September 7, 2019
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں،انہوں نے لکھا کہ بدقسمتی سے غلط بیانیہ بنانے کیلیے طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارا ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔