کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرتین روزکے لیے پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے جلوس میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرکراچی میں تین روزکے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی ہے۔
محرم الحرام کے جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ کو سی بریز پلازہ سے ٹاورتک کنٹینررکھ کر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کنٹینرلگا کر بند کر دی گئی ہیں۔
کوریڈور تھری کو ریگل چوک سے صدر دواخانہ تک سیل کردیا گیا ہے ،مرکزی جلوس کے راستوں میں آنے والی دکانیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔