32سالہ جیش پٹیل کو اس بات کا گمان تھا کہ وہ ایک 81سالہ شخص کا روپ دھار کرسیکیورٹی اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کراندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امریکا چلے جائیں گے۔
پٹیل کا امریکا جانے کا خواب اس وقت چکنا چورہوگیا، جب سیکیورٹی اہلکاروں کو اس با ت کایقین ہوگیا کہ جو وہ دیکھ رہے ہیں دراصل مذکورہ شخص ویسا نہیں جس کے سراورداڑھی کے بال تو سفید ہیں مگرہاتھوں پربال کالےہیں۔
پٹیل کو منصوبہ بنانے کے لیے چار ماہ لگے’ جس کا انجام ذلت آمیز ہوا’ میک آپ آرٹسٹ پٹیل کے ہاتھوں پرموجود کالے بالوں کو رنگ کرنا بھول گیا’ جس کی وجہ سے سی آئی ایس ایف کے ہاتھوں شکار ہونے کے بعد پٹیل کو دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
منگل کے روز ایک پولیس افسرنے بتایا کہ 32سالہ جیش پٹیل احمد آباد کا رہائشی اورایک الکڑیشن ہے جو امریکا جاناچاہتا تھا کہ اپنی کمائی میں اضافہ کرسکے۔
پولیس نے بتایا کہ پٹیل کی منشا تھی کہ وہ پیرکی صبح امریکا کے لیے روانہ ہوجائے کیونکہ اس کے پاس ایک معمر شخص امریک سنگھ کے نام کاپاسپورٹ موجود تھا۔
ڈی سی پی (ائیرپورٹ) سنجے بھاٹیہ نے یہ انکشاف کیاکہ ایمگریشن عہدیداروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کا اس وقت پتہ چلا جب پٹیل کی دستاویزات کی جانچ کی گئی،اس نے دھوکہ سے ایک معمر فرد کا پاسپورٹ تیارکیا تاکہ ویزہ لینے میں کوئی دقت نہ ہوورنہ اس کو خوف تھاکہ ویزا نہیں ملے گا۔
چھ ماہ قبل اس نے بیرون ملک جانے کی خواہش ایک عورت سے ظاہرکی جو ماضی میں اس کے پڑوس میں رہتی تھی اورامریکا منتقل ہوگئی تھی اب وہ وہاں پرپہلے سے زیادہ کمائی کررہی ہے۔
اس نے ایک ایجنٹ سے رابط کرنے کا مشورہ دیا’ جس نے اس کے سفرکے لیے دستاویزات تیارکرنے کا وعدہ کیا،مذکورہ ایجنٹ نے پٹیل کو سینٹرل دہلی کے کارول باغ علاقے کے ایک ہوٹل روانہ کیا جہاں پرایک میک آپ ارٹسٹ نے پٹیل کوپچاس سال کی عمرکادکھائی دینے والا بنانے کی کوشش کی۔
مذکورہ آرٹسٹ نے اس سے کہاکہ وہ اپنی داڑھی بڑھائے اوراپنے بالوں کو سفید رنگ کرے اوراس نے پگڑی باندھی اورموٹا چشمہ پہنایا۔
دوسرے ایجنٹ نے پٹیل کومشورہ دیاکہ وہ ائیرپورٹ پر وہیل چیئر کااستعمال کرے۔امریک سنگھ کو وہزہ مل گیا اورپٹیل کو دہلی بلایاگیاتاکہ ٹکٹ اوردستاویزات سفرکے لیے حوالے کی جاسکیں۔
ہاتھوں پرسیاہ بال اور جوان شخص کی چمڑی اوروہیل چیرپر بیٹھا ہے جس پرسیکیورٹی عملے کو شک ہو گیا جس پر پٹیل کو تحویل میں لے کر تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
پولیس نے کہا کہ ایجنٹ’ سب ایجنٹ میک آپ ارٹسٹ جس نے پٹیل کی ا س دھوکہ دہی میں مدد کی سب لاپتہ ہیں اوران کی تلاش جاری ہے۔