برازیل کے ایک بڑے اسپتال میں آتشزدگی سے اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ریوڈی جنیرو کے مشہورباڈم اسپتال میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے وارڈ میں دھواں بھرگیا اور 11 کے قریب مریض جھلسنے اور دم گھٹنے سے مرگئے۔
اس کے بعد عملے نے مریضوں کو بستر سمیت اور وھیل چیئر پر باہر نکالا اور سڑکوں تک پہنچایا۔ رات کی درمیانے پہر کو اسپتال میں لگنے والی آگ سے فائر فائٹر لڑ رہے ہیں اور 90 مریضوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تفتیشی ادارے آتشزدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔
تشزدگی کے بعد اسپتال کے عملے نے مریضوں کو ایسی حالت میں وہاں نکالا جبکہ ان کی رگوں میں ڈرپ لگی ہوئی تھیں۔ اسی طرح انتہائی نگہداشت میں موجود بزروگ افراد کو بھی اسپتال سے نکالا گیا ہے۔ اس موقع پر مریضوں کے لواحقین بھی جمع ہوگئے اور اپنے پیاروں کا احوال جاننے کے لیے بے تاب تھے۔
ریو ڈی جنیرو کے میئر مارسیلو کرائیویلا نے 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔