بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو
بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا۔فائل فوٹو

قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی،مزید3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی دہشت گردی جاری ، مزید3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہشتگردبھارتی فورسز نے بربریت اورریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہیدکردیا ۔

قابض فورسز نے دونوجوانوں کو کتھوا کے علاقے میں جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیا جبکہ ایک نوجوان کو جموں کے پولیس اسٹیشن میں زیر حراست شہید کیاگیا ۔شہید نوجوانوں کے لواحقین نے قابض فورسز کے خلاف شدید احتجاج کیاہے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کرفیوکے نفاذ کو 43دن گزر چکے ہیں جس کے باعث مظلوم کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ان پرہرقسم کا ظلم وتشدد بھی روا رکھا جارہاہے۔