مئیرکراچی وسیم اختر کے مشیر کو بھی کرپشن کے الزامات پرگرفتارکرلیا گیا۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے لیاقت علی خان کو گرفتارکیا۔
لیاقت علی خان کے ایم سی کے سابق ڈائریکٹرجنرل پارکس اوراس وقت مئیر کراچی کے مشیر ہیں۔ لیاقت علی سابق گورنرعشرت العباد کے بھی قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے لیاقت علی سے 2 ارب کی کرپشن سےمتعلق پوچھ گچھ کا آغاز کر دیا ہے۔
گرفتار ملزم کے دس ارب کے اثاثوں کے بارے میں بھی سوالات کیے جا رہے ہیں۔ ملزم کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔