پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینےسے انکارکر دیا۔بھارتی ہائی کمیشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال اور بھارت کے رویے کے باعث بھارتی درخواست مسترد کی۔
بھارتی وزیراعظم ہائوس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی 21ستمبرکو نئی دہلی سے ائیرانڈیا ون کے ذریعے نیویارک روانہ ہوں گے جب کہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے۔
اس کے قبل جون میں پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔