لیاقت علی کے گھر سے8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں برآمدہوئیں۔فائل فوٹو
لیاقت علی کے گھر سے8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں برآمدہوئیں۔فائل فوٹو

میئرکراچی کے مشیر کے گھر سے لگژری گاڑیاں،ہیرے برآمد

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کراچی میں نیب ٹیم نے کارروائی میئرکراچی وسیم اخترکے ایڈوائزرلیاقت علی کے گھرچھاپامارا،لیاقت علی کے گھر سے8 قیمتی چمچماتی امپورٹڈ لگژری گاڑیاں برآمدہوئیں۔

گھر کے اندر سے سونے کے کنگن، ہار، ہیرے جواہرات، جائیدادوں کی فائلیں، اسلحہ اوردولاکرز بھی برآمد ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،کراچی میں نیب نے میئرکراچی کے ایڈوائزر لیاقت علی گھرپرکارروائی کی اوراس کے گھر سے 8 گاڑیاں ، اسلحہ، پراپرٹی فائلزاور جیولری برآمدہوئی ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارروائی کی،نیب پنڈی نے نیب کراچی کی مدد سے کراچی کے پوش علاقے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران برآمد ہونے والی اشیا کا 8 صفحات پر مشتمل میمو بنایا گیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لاکر میں سے قیمتی ہیرے ملے،دوسرے لاکرکوکھولا جا رہا ہے،لیاقت علی کے گھر سے دو لاکرز برآمد ہوئے۔واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز میئرکراچی وسیم اختر کے ایڈوائزر لیاقت علی کو گرفتار کیا تھا۔