اس اتحاد میں اب تک سعودی عرب، آسٹریلیا، بحرین اور برطانیہ شامل ہوچکے ہیں۔فائل فوٹو
اس اتحاد میں اب تک سعودی عرب، آسٹریلیا، بحرین اور برطانیہ شامل ہوچکے ہیں۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نےامریکی اتحاد میں شمولیت کااعلان کردیا

متحدہ عرب امارات نے بھی مشرق وسطیٰ سے متعلق قائم امریکی اتحاد میں شمولیت کااعلان کردیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ امارات کے ڈائریکٹرانٹرنیشنل سیکیورٹی کوآپریشن ڈپارٹمنٹ سالم الزابی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات گلوبل انرجی سیکیورٹی یقینی بنانے،عالمی معیشت کیلے توانائی کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھنے کیلیے امریکا کی جانب سے قائم اتحاد میں شمولیت اختیارکررہا ہے۔

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلیے یہ اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں اب تک سعودی عرب، آسٹریلیا، بحرین اور برطانیہ شامل ہوچکے ہیں۔

امریکا نے خلیج فارس میں آئل ٹینکرپرہونے والے حملوں کے بعد یہ اتحاد تشکیل دیا تھا اورحملوں کا الزام ایران پرعائد کیا تھا۔

یہ اتحاد تیل کی ترسیل کے حوالے سے دنیا کی سب سے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز، باب المندب اورخلیج عمان میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے کام کرے گا۔