وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک۔ 5 زخمی

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی،کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

               
September 20, 2019 · اہم خبریں, بام دنیا
نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ۔فائل فوٹو

نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی۔فائل فوٹو

امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پر فائرنگ کی گئی، جس  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔

پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔