شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی
ملاقات میں آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہو گی ۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار کی گئی ۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف اور جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانافض الرحمن کے درمیان آج اہم ملاقات ہو گی۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات آج شام چھ بجے ہو گی ،ملاقات شہبازشریف کی رہائشگاہ96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پرہوگی ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملاقات میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا،کشمیر میں بھارتی مظالم اورکرفیو سے پیدا صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا،ترجمان ن لیگ کا کہناتھا کہ ملاقات میں آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہو گی ۔