پی آئی اے نے فضائی میزبانوں پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی ویڈیوزاپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی، فضائی میزبان اکثراوقات شوشل میڈیا پرمختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے، دوران ڈیوٹی کی ویڈیواورتصاویراپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتارکو بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ منع کرنے سے فضائی میزبانوں دوران ڈیوٹی بہتر فضائی سروس دے سکیں گے۔
اس سے قبل پی آئی اے کریو کے دوران پروز دوستی گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، ائیر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز کی یونیفارم میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے فضائی میزبانوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔
پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کو یونیفارم میں ویڈیوزبنانے کی ممانعت ہے، سوشل میڈیا ویڈیو میں دکھائی دینے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی اورویڈیو میں دکھائی دینے والے تمام فضائی میزبانوں پرآن نیشنل فلائٹس کی پابندی لگ گئی۔