بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوایوارڈ دیے جانے کیخلاف بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن مستعفیٰ ہوگئیں۔
اس سے قبل بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے کے خلاف ہالی ووڈ کے دو اداکاروں رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
گیٹس فاؤنڈیشن کی کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ صبا حامد نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دیا۔
I worked at the @gatesfoundation@BMGFIndia until September 20. I no longer do. Here's why.
Foundation staffer quits, protesting Modi award amid Kashmir lockdown@TRTWorld https://t.co/3Hp9dv075D
— Sabah Hamid (@akh_koor) September 24, 2019
صبا حامد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، مودی حکومت کے اقلیتوں سے روا بدترین سلوک کے باوجود مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر بےحد افسوس ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کو گیٹس فاؤنڈیشن کا سالانہ ’گول کیپر ‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مودی کو سول ایوارڈز سے نوازا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔