بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو
بحریہ ٹاؤن،گڈاپ، ملیر اورآس پاس کے علاقوں میں مزید بارش ہو سکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، بجلی معطل

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں مسلسل چوتھے روز بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں یونیورسٹی روڈ، سعدی ٹاؤن، عزیز آباد، شریف آباد، گلشن اقبال، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، سہراب گوٹھ، ملیر، شاہ فیصل، بفرزون، نارتھ کراچی، ناگن چورنگی اور سپر ہائی وے شامل ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف، گلستان جوہر، صفورا گوٹھ، حسن اسکوائراورکورنگی،قیوم آباد،ڈیفنس، جناح اسپتال ،ہاکی اسٹیڈیم،صدراوراطراف کے علاقوں میں  بھی بارش ہوئی۔

بارش شروع ہوتے ہی گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور الفلاح  اور مہران ٹائون سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 36.2ملی میٹر ریکارڈ ریکارڈ ہوئی۔ لانڈھی میں 12ملی میٹر،گلستان جوہر میں 9،گلشن حدید 7،اولڈ ائرپورٹ،یونیورسٹی روڈ،پہلوان گوٹھ 3ملی میٹر جبکہ صدر میں 2.5اورپی اے ایف مسروراور فیصل بیس پر 1ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی.

بارش سے قبل شہر میں حسب سابق گرمی کی شدت برقراررہی،جس کے دوران ہو امیں نمی کاتناسب دن کے وقت 78فیصد تک بڑھنے کے سبب شدید حدت محسوس کی گئی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے کو مون سون کی آخری بارش نہیں کہہ سکتے،کیونکہ موجودہ مون سون کا سلسلہ 5اکتوبرتک برقراررہ سکتا ہے،جس کے دوران نادرن ایریاز جبکہ اندورن سندھ کے مختلف اضلاع میں مزید بارشیں ہوسکتی ہیں۔