انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے 20 افراد ہلاک اور100 زخمی ہوگئے،زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی انڈونیشیا کے جزیرے مالوکو میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکزامبون شہر سے 23 میل دور تھا۔
انڈونیشن حکام نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بجے کے قریب آیا جب کہ زلزلے کے باعث سونامی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے طاقتور زلزلے کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی امبون سے 23 میل کی دوری پر تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے امبون شہر میں واقع یونیورسٹی کی عمارت جزوی طور پر تباہ ہوئی جس سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
Kondisi Pelabuhan Liang Ambon. #gempa #gempaAmbon pic.twitter.com/PPk6zkoGXX
— BNPB Indonesia (@BNPB_Indonesia) September 26, 2019
زلزلے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 100 کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سڑکوں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑنے کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔