ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔فائل فوٹو
ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔فائل فوٹو

پاکستان اورانڈونیشیا کے بعد ترکی بھی زلزلے سے لرزاٹھا

پاکستان اورانڈونیشیا کے بعد ترکی بھی زلزلے سے لرزاٹھا،5.8  شدت کے زلزلے سے ابتدائی طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں 5٫8 شدت کا زلزلہ آیا ہے ، زلزلے کا مرکز  بحیرہ مرمرا تھا  جبکہاس زلزلے کی گہرائی 6.99 کلومیٹر تھی ۔زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ابتدائی طورپرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ آج انڈونیشیا کے جزیرے ’ملوکو‘ میں بھی آنے والے  شدید زلزلے سے کم از کم 20 افراد ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں،انڈونیشا میں آنے والے زلزلے کی ریکٹراسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجی سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی شہرامبو سے 37 کلومیٹردوراور29 کلومٹیر زیر زمین تھا

یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان میں آنے والے زلزلے نے آزاد کشمیر میں تباہی مچا دی تھی جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آزاد کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 39 افراد جاں بحق جب کہ 646 زخمی ہوئے جبکہ سیکڑوں گھراورسرکاری عمارتیں بھی تباہ ہوگئی تھیں ۔