مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو ہو سکا کروں گا۔ٹرمپ

 میں نے عمران خان اورنریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیرکو حل کرو۔امریکی صدر

               
September 26, 2019 · بام دنیا
امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو

امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن پڑا کروں گا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں اختلافات دور کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ بہت مثبت ملاقاتیں ہوئیں جس میں مسئلہ کشمیرکے حل، باہمی تعلقات اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے پربات چیت کی گئی، میں نے عمران خان اورنریندر مودی سے کہا کہ دوستوں اب مسئلہ کشمیرکو حل کرو، بس اب اس مسئلے کو حل کرہی دو۔

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں اور انہیں یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، کشمیر انتہائی سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے جو بن سکا کروں گا۔
امریکی صدرنے کہاکہ میں نے دونوں ممالک کو ثالثی کی پیشکش کی ہے،ان دونوں کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے،امید ہے کہ وہ دونوں اپنے تعلقات کو بہترکرلیں گے،عمران خان اورمودی دونوں نفیس آدمی ہیں اور دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔