عید پرایک کلو گوشت کی قیمت 325 روپے فی کلو تھی۔فائل فوٹو
عید پرایک کلو گوشت کی قیمت 325 روپے فی کلو تھی۔فائل فوٹو

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کراچی میں مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،عید کے بعد سے قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،عید پرایک کلو گوشت کی قیمت 325 روپے فی کلو تھی جو اب بڑھ کر 440 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی کے بازاروں میں جمعرات کو مرغی کا گوشت 440 روپے فی کلو فروخت ہوا، گذشتہ روز قیمت 460روپے تھی ،یعنی آج ایک کلو گوشت پر 20 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، تاہم اگر عیدالاضحیٰ سے قیمت بڑھنے کا حساب لگائیں تو135 روپے فی کلواضافہ ہوچکا ہے۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ کل مرغی بہت مہنگی تھی اس لیے کم فروخت ہوئی کل کا مال بچا ہوا تھا اس لئے نئے مال کی طلب کم تھی۔

ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ اگر گوشت کی طرح اس کام میں بھی ہفتہ وارچھٹی ہوتو قیمت پراس کا اثر ہوگا۔دکاندار کے مطابق بجٹ میں فیڈ مہنگی کی گئی ، جس سے سپلائی متاثر ہوئی ہے۔