وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے،مقبوضہ کشمیر کے22اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئیں۔
Dilbag Singh, DGP Jammu and Kashmir: Day time restrictions have been relaxed from all 105 police station jurisdictions in Kashmir. It has been done after improvement in situation. (File pic) pic.twitter.com/QwjHbxC8gL
— ANI (@ANI) September 28, 2019
واضح رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرتے ہوئے وادی میں کرفیو نافذ کیا تھا اورآج مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 56 واں روزتھا۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں دنیا کو واضح کیا تھا کہ وہ ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں ،اگر روایتی جنگ شروع ہوئی تو اس کی ذمہ دار عالمی برادری ہو گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں امنو امان کی صورتحال بہتر ہونے پر22اضلاع میں کرفیو کی پابندیاں نرم کر دی گئیں ،22اضلاع میں دن کے وقت کرفیو میں نرمی رہے گی۔