عدم اعتماد کا مطلب عدم استحکام نہیں۔فائل فوٹو
عدم اعتماد کا مطلب عدم استحکام نہیں۔فائل فوٹو

آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کیلیے بنچ تشکیل

بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کیس کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 رکنی بینچ یکم اکتوبر کو سماعت کا آغاز کرے گا۔

یاد رہے اس قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹا کر حالات نارمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اصل حقائق عدالت میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا ضرورت پڑی تو وہ خود بھی مقبوضہ وادی جائیں گے۔