سابق چینی میئر کے گھر سے ساڑھے 13 ٹن سونا برآمد
7 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
September 28, 2019 · بام دنیا
عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار825 ڈالرہوگئی۔فائل فوٹو
چین کے شہر ژینگژو میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ نکل آیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انسداد بدعنوانی اہلکاروں نے ژینگژو کے سابق میئر کے گھر پر چھاپا مارا تو خفیہ بیسمنٹ سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 7 ہزار ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد ہوئی۔
ہزاروں مربع میٹر پر بنے گھر سے بیش قیمت آرٹ ورک اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جسے کئی ٹرکوں میں ڈال کر لے جایا گیا۔