جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔فائل فوٹو
جنہوں نے ملک لوٹا، ان سے مفاہمت کرنے کا نہ کہیں۔فائل فوٹو

کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے۔وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا کے بعد وطن واپسی پراسلام آباد ایئرپورٹ پروالہانہ استقبال کیا گیا۔

امریکا کے 7 روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان نیویارک سے اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں، وطن واپسی کے دوران انہوں نے سعودی عرب میں مختصر قیام کیا۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت رزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اوردیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی تھیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں استقبال کیلیے آنے والے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتاہوں اورکہا کہ میں خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے میرے لیے دل سے دعائیں کیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس پہنچتے ہی ایئر پورٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے” میں وعدہ کرتاہوں کہ مودی کی فاشسٹ حکومت ، مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر دنیا کے سامنے بے نقاب کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جو ہم اب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہو یا نہ ہولیکن پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، ہم ان کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم اپنے اللہ کو خوش کرنا چاہتے ہیں ،80 لاکھ لوگوں کو ہندوستان کی فوج نے کرفیو میں بند کرکے رکھا ہواہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ میں صرف یہ سمجھانا چاہتاہوں کہ جدو جہد میں اونچ نیچ ہو تی ہے ، جدو جہد اونچ نیچ کا ہی نام ہے ، اچھا اور برا وقت دونوں آتے ہیں ، آپ نے برے وقت میں مایوس نہیں ہونا ہے ،آپ نے مایوس اس لیے نہیں ہونا کیونکہ کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں جب تک آپ ان کے ساتھ کھڑے ہیں کشمیر کے لوگ جدو جہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ وہ آزادی جیتیں گے ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے استقبال کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے وفاقی اور صوبائی وزرا کی قیادت میں قافلے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچے تھے۔