انسداد دہشتگردی عدالت نے مرید عباس قتل کیس میں دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمہ دوبارہ سیشن عدالت میں بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے مقدمہ اے ٹی سی سے دوبارہ سیشن عدالت بھیج دیا،مرید عباس قتل کیس کی آئندہ سماعت7 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں ہوگی۔