بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک مرتبہ پھرگیڈر بھبکی دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لائن آف کنٹرول پار کرنا پڑی تو کریں گے۔
ایک انٹرویو کے دوران جنرل راوت نے کہاکہ اگر ہمیں کنٹرول لائن عبورکرنا پڑی تو زمینی راستے اور ہوائی راستے سے یا دونوں روٹ استعمال کریں گے۔
بپن راوت کا کہنا ہے کہ بھارت چھپن چھپائی کھیل میں دلچسپی نہیں رکھتا ،جوہری ہتھیار روک تھام کےلیے ہیں روایتی جنگ کےلیے نہیں۔
بپن راوت کا کہنا تھا کہ ہم نے ریڈ لائن کھینچ لی ہے کہ ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ مستقبل میں کونسا ایکشن کرنا ہے۔
بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ 2016سرجیکل اسٹرائیک اور بالا کوٹ سے پاکستان کو واضح پیغام دیا تھا۔