پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو
پاکستانی سفیر کو افغان سفیرکی بیٹی کے واقعے پر مشاورت کیلئےبلایا گیا ہے۔فائل فوٹو

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

ایل او سی پرسیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کیا گیا،ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر شدید احتجاج کیا اور احتجاجی مراسلہ ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل او سی پرسیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، گورو آہلو والیا کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج نے 28 اور 29 ستمبر کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان شہید ہوئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔