بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں پر بھارتی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلیے 14 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مزید وقت مسئلہ جموں کشمیر پر اپنا موقف دینے کےلیے دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ دس پٹیشنز ہیں ، ہرایک کا علیحدہ سے جواب دائر کیا جائے گا،عدالت نے کہا کہ تمام پٹیشنز کے بجائے عدالت چند مخصوص پٹیشنز پر سماعت کرسکتی ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو جواب جمع کرانے کیلیے 14 نومبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔