نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو
نیپرا کے مطابق 15میں سے 12 اموات میں حیسکو قصور وار قرارپایاگیا۔فائل فوٹو

بجلی فی یونٹ ایک روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،بجلی کے نرخوں میں اضافہ ایک ماہ کےلیے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تحت دی گئی ۔کیس آفیسر نیپرا نے کہا کہ گیس اورآرایل این جی نیپراکی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں۔

نیپرا نے کہا کہ کوئلے کے بہترصلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو3 اعشاریہ 4 ارب روپے کی بچت کی جاسکتی تھی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ اگست میں پانی سے40 اعشاریہ 33 فیصداورکوئلے سے13 اعشاریہ34 فیصدبجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ مقامی گیس سے11 اعشاریہ 87 فیصداوردرآمدی ایل این جی سے22 اعشاریہ 89 فیصدبجلی پیداکی گئی،فرنس آئل سے3 اعشاریہ 60 فیصداورایٹمی ذرائع سے4 اعشاریہ66 فیصدبجلی پیداکی گئی ہے۔