مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو
مرنے والوں میں چار جوان اورایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) شامل ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران ضلع گندربال میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین و بزرگوں سے بدتمیزی کی، سہمے ہوئے بچوں کو ڈرایا دھمکایا اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔

نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور مریضوں کو لینے کے لیے آنے والی ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں 59 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔مقبوضہ وادی میں جبری پابندیوں کا 59 واں روز ہے، دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے، وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہوگئی۔بھارتی فوج نے 9 سال کے کم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے سے اب تک گرفتارافراد کی تعداد 40 ہزار ہوسکتی ہے۔