بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے مقبوضہ کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کی حمایت و تائید کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں دوگھنٹے ملاقات میں سعودی عرب نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
NSA Ajit Doval meets Crown Prince Mohammad bin Salman and explains India’s position on Kashmir. The Prince says he “understands” India’s position and its actions.
And Modi is speaking about single use plastic. Pakistan has never been so ignored 🌵https://t.co/Rmexloqt2z
— Major Gaurav Arya (Retd) (@majorgauravarya) October 2, 2019
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں دونوں ملکو ں کے درمیان کئی معاہدے طے ہوئے۔
اجیت ڈوال نے کہا کہ اس موقع پر کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سمجھتے ہیں۔ ان کی ملاقات پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعدہوئی ہے۔
قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوال ان دنوں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔ ہند و سعودی کے درمیان اچھے رشتہ مانے جاتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان وزیر اعظم عمران خاں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ کشمیر کے مسئلہ پر پاکستان مسلسل سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ اپنے رشتہ مضبوط کرنے کی کوششوں میں لگاہوا ہے۔