بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ من موہن سنگھ نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ نے کرتار پور گوردوارہ پہلے جتھے میں جانے کی دعوت قبول کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق من موہن سنگھ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی دعوت پر دورہ کریں گے،من موہن سنگھ کا دورہ بھارتی حکومت کی منظوری سے مشروط ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت تھی تاہم کانگریس کے رہنما نے تقریب میں شرکت سے معذوری ظاہر کی تھی
خیال رہے کہ پاکستان میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب 9 نومبرکو ہوگی جب کہ سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریب 12 نومبر کوہیں۔