27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس کی انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ یہ بھارتی فضائیہ کے میزائل سے ہی تباہ ہوا ہے اوراب بھارتی ایئر چیف راکیش کمارنے بھی اپنی نااہلی کا اعتراف کرلیا ہے۔
بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر کو مارگرانا بہت بڑی غلطی تھی،ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا،معاملے پرانتظامی اور تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ دو افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔
یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا۔