محکمہ موسمیات نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔