خیبرپختونخواکے ہڑتالی ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کااعلان کردیا۔
نجی ٹی کے مطابق کے پی ڈاکٹرز وفد نے پشاور میں مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی،کے پی کے ہڑتالی ڈاکٹرز نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا اور آزادی مارچ میں شرکت کی یقینی دہانی کرائی۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگرجماعتوں نے مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان رکھا ہے اس کے علاوہ تاجر تنظیمیں بھی مولانا کے ساتھ ہیں۔