مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔فائل فوٹو
مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا۔فائل فوٹو

ہالینڈ میں مسجد پر حملے کے ملزم کو 3 سال قید و جرمانہ

ہالینڈ کی ایک عدالت نے مسجد پر حملے کی کوشش کرنے والے شخص کو 3 سال قید اور1300 یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے شہر لی وارڈن میں واقع ایک مسجد پر حملے کے مرتکب شخص کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فریقین کے دلائل سننے کے بعد شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم کو 3 سال قید با مشقت اور1300 یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے اپریل میں کچرے کے ڈبے پرآگ لگا کرمسجد کے احاطے میں پھینکنے کی کوشش کی تھی تاکہ مسجد میں نماز ادائیگی کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا۔

ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کا فیصلہ کلائنٹ سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ہالینڈ میں اسلاموفوبیا کے پھیلتے ہوئے اثرات کے باعث گزشتہ 3 برسوں میں مساجد کو نشانہ بنانے کے واقعات مین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم ایسے واقعات کے تدارک کے لیے پولیس متحرک کردار ادا کررہی ہے۔